• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن عید النبیﷺ پر 5 ہزار اسکاؤٹس جلوسوں کی رہنمائی کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خاتم النبین ﷺ کے 1500سالہ جشن ولادت کے موقع پر سندھ بھر کے5ہزار سے زائد اسکاؤٹس جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نکلنے والے جلسوں کی رہنمائی، انتظامیہ کی معاونت اور شرکاء کو سہولیات فراہم کرینگے۔ صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سید اختر میر نے بتایا کہ جشن عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر خیر پور، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکار پور، نو شہرو فیروز، مورو، دادو، حیدر آباد، بدین، میر پور خاص سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں نکلنے والے تمام جلوسوں کی رہنمائی اور انتظامیہ کی معاونت کرینگے

ملک بھر سے سے مزید