کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اہم فیصلے ،کے سی آر کی بحالی کےلیے سندھ اور وفاقی حکومت کا مل کر کام کرنے پر اتفاق، وفاقی وزیر کا کراچی تا سکھر تمام ریلوے لائنز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان،کراچی تا روہڑی ایئرکنڈیشنڈ سروس شروع کرنے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کے دوران ایک اہم اجلاس ہوا،جس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبائی حکومت اور پاکستان ریلوے کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا ۔