ڈیجیٹل دنیا ……
دادی اماں 80 برس کی ہوئیں،
تو سب نے اُن کی سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا۔
بیٹے بیٹیاں، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں سب اکٹھے ہوئے۔
کیک کاٹا گیا، ڈنر ہوا، پھر سب ڈرائنگ روم میں آن بیٹھے۔
کچھ ہی دیر میں ہر شخص اپنے فون کی ڈیجیٹل دنیا میں گم ہوچکا تھا۔
دادی نے چند باتیں کی، مگر سب ہوں ہاں کر کے رہ گئے۔
اہل خانہ کی چپ سے پریشان ہو کر وہ کھڑکی میں جا کھڑی ہوئیں۔
پیڑ پر ایک خوب صورت پرندہ بیٹھا تھا۔
دادی نے پرندے کی تصویر لی، اور اِس اسٹیٹس کے ساتھ اپ لوڈ کر دی:
" میری سالگرہ کا ایک یادگار لمحہ۔"
کچھ ہی دیر میں خاموش بیٹھے اہل خانہ نے تصویر کے نیچے…
لائیکس اور کومنٹس کے ڈھیر لگا دیئے۔