• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے ہماری حدود میں بمباری کی ہے: شامی حکومت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شامی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے شامی حدود میں مختلف شہروں پر بمباری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے کھلی جارحیت کرتے ہوئے اس خدمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ کیا ہے۔

شامی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے حمص، لطاکیہ اور تاریخی شہر پالمیرا میں بمباری کی۔

شامی حکومت کی جانب سے اسرائیلی حملوں میں ہونے والی تباہ کاری کے حوالے سے تفصیلات نہیں سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے ان فضائی حملوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید