• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی سیٹھی اپنے پسندیدہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے سبب 100 ڈالرز جیتنے میں کامیاب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اپنے پسندیدہ گلوکار لیجنڈ مرحوم استاد نصرت فتح علی خان کے سبب 100 ڈالرز جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نیویارک کی سڑکوں پر گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو غیر ملکی کانٹنٹ کریئیٹر شان رضوان کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ شان رضوان عموماً مختلف راہ چلتے ملنے والے افراد کو روک کر ان کے پسندیدہ گلوکار کے کوئی بھی تین گانوں کی دھن سنا کر گانے بوجھنے کا کہتے ہیں صحیح جواب دینے والے کو بطور انعام 100 ڈالرز دیتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں شان رضوان کا جب سامنا علی سیٹھی سے ہوا تو انہوں نے پاکستانی گلوکار سے ان کے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں دریافت کیا جس پر علی سیٹھی نے مرحوم استاد نصرت فتح علی خان کا نام لیا، پھر کانٹنٹ کرئیٹر نے اپنی مرضی سے نصرت فتح علی خان کی 3 غزلوں کی دھن سنائی اور پاکستانی گلوکار کو بوجھنے کا کہا۔

پہلا ٹریک مشہور زمانہ گانا آفرین آفرین تھا، جسے علی سیٹھی نے چند سیکنڈ میں ہی پہچان لیا، جس کے بعد شان رضوان نے پاکستانی گلوکار سے ان کا تعارف پوچھا، جس پر علی سیٹھی نے اپنا تعارف کروایا اور بعدازاں دیگر دو گانے کلاسک ہٹ نمبر ’مست مست‘ اور ’مست نظروں سے اللّٰہ بچائے‘ بھی فوراً پہچان لیے اور گنگنا کر بھی سنائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید