ناروے میں پارلیمانی انتخاب بائیں بازو کی جماعتوں نے جیت لیا۔
ناروے میں قومی اسمبلی کے الیکشن 8 ستمبر کو ہوئے جس میں 19 جماعتوں نے حصہ لیا جبکہ پارلیمان میں اس وقت نو جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے۔
ناروے میں بائیں بازوں کی جماعتوں لیبر پارٹی نے 53، سینٹر پارٹی نے 9 سوشلسٹ لیفٹ پارٹی نے 9، گرین پارٹی نے 7 اور ریڈ پارٹی نے 9 نشستیں پارلیمان (اسٹورٹنگ ) میں حاصل کیں۔
بائیں بازو کی یہ کل نشستیں 87 بنتی ہیں جبکہ دائیں بازو کی جماعتیں جن میں ایف آر پی کو 48 نشستیں، ہویرے پارٹی کو 24 نشستیں وینسٹرے کو تین اور کے آر ایف کو 7 نشستیں ملیں، جو ٹوٹل 82 سیٹیں بنتی ہے اور پارلیمان میں اکثریت کے لیے کم از کم 85 نشستیں درکار ہیں۔
ناروے کی لیبر پارٹی نے حکومت میں مزید چار سال حاصل کر لیے ہیں، بائیں بازو کی جماعتیں لیبر پارٹی کے یونس گہراسٹورے کو وزیر اعظم نامزد کر رہی ہیں جو اب ناروے کے دوسری بار وزیر اعظم بنیں گے۔
تارکینِ وطن مخالف جماعت ایف آر پی 48 نشستیں جیت کر بڑی کامیابی حاصل کی جبکہ چار سال قبل پارٹی نے 21 نشستیں حاصل کی تھیں، تارکین وطن مخالف فریم سکرتس پارٹی کی انتہائی مقبولیت اور دوسری بڑی پارٹی بن جانا خطرے کی علامت ہے۔