• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین اسٹاپ پر موٹرسائیکل سوار سے آئس برآمد،ملزم گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ بلوچستان نے منشیات فروشوں کے خلاف پشین اسٹاپ کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار سے آئس برامد ہونے پر گرفتار کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پشین اسٹاپ پر دوران چیکنگ موٹرسائیکل سوار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے نو سو گرام آئس (میٹھ ایمفیٹامین) برآمد کر لی۔ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جدید آلات کی مدد بھی لی گئی، جس میں آئی این ایل (INL) کے فراہم کردہ ہینڈ ہیلڈ رمن اینالائزر کا استعمال کیا گیا جس سے برآمد شدہ منشیات کا فوری اور حتمی تجزیہ ممکن ہوا۔ یہ جدید ٹیکنالوجی منشیات کی شناخت اور اس کی تصدیق میں مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ایکسائز حکام کے مطابق بلوچستان میں منشیات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جو نوجوان نسل کو منشیات کے زہر میں مبتلا کر رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
کوئٹہ سے مزید