کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 10ستمبربدھ کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11Kv بروری روڈ، جناح ٹاؤن، ملک پلانٹ، شہبازٹاون فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ائر پورٹ روڈ،چشمہ، واسااور عمر فیڈروں سے صبح ساڑھے 10بجے سے دوپہرڈھائی بجے تک بجلی بند رہے گی نیز اْسی روز سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو،سمنگلی ایکسپریس، سیٹلائٹ ٹاون ،کرانی، اولڈاور نیوجان محمدروڈ،خیربخش مری، واسا ، انڈسٹریل فیڈرزسے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بند ہوگی۔اسکے علاوہ 132Kvٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے باعث 9ستمبرکے روز 132kvپنجپائی گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔ دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کی جانب سے 132ٹرانسمیشن لائنز پر9ستمبرسے 12ستمبرتک روزانہ صبح7بجے سے شام 5بجے تک کام کیا جائے گا جس کے باعث تقریباً 220میگاواٹ کی برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے ذریعے پوراکیاجائے گا۔