• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CMبلوچستان کرکٹ گولڈ کپ،ملتان زاوئری نے لسبیلہ کو ہرادیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)دوسرا آل پاکستان سی ایم بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سنسنی مقابلےجاری ہیں ملتان زاوئری کلب نے لسبیلہ کو شکست دیدی دوسری جانب محکمہ کھیل وامور نوجوانان کی جانب سے تماشائیوں کو تفریحی فراہم کرنے کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے موٹرسائیکل بھی دیے جارہے ہیں گذشتہ روز قرعہ اندازی میں شہری عمران آغا کا نام نکلا ۔ دوسری قرعہ اندازی 14ستمبر کوہوگی،بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں لسبیلہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 115 رنز کا ٹارگٹ دیاجواب میں ملتان زاوئری کلب نے مطلوبہ ٹارگٹ ایک وکٹ کے نقصان پر13ویں اوورز میں پورا کرلیااس طرح یہ میں ملتان زاوئری کلب نے 9وکٹوں سےجیت لیااس میچ میں سدیس مین آف دی میچ قرار پائے۔
کوئٹہ سے مزید