کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پود کلی چوک پر تیز رفتار موٹرسائیکل گدھا ریڈھی سے ٹکراگئی ایک نوجوان جاں بحق جبکہ کزن زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق عیسی نگر کا رہائشی عرفان ولد بہادر خان موٹرسائیکل پر اپنے کزن سلال ولدخیر بخش کے ہمراہ سیزل روڈ سے سریاب جا رہا تھا کہ پود کلی چوک پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گدھا ریڈھی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں عرفان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سلال شدید زخمی ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا۔