اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) فلسطین ایکشن کولیشن، پاکستان کے زیر اہتمام منگل کو نیشنل پریس کلب میں راونڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئی جس کا مقصد پاکستانی وفد اور گلوبل صمود فلوٹیلا مشن کے ساتھ اظہار یکجہتی۔راونڈ ٹیبل کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا اس نسل کشی کے خلاف عالمی ضمیر کی اجتماعی آواز ہے پاکستان گلوبل صمود فلوٹیلا اور اس میں شریک پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے متحرک ہو۔ اعلامیہ میں مطالبات کیے گئے کہ پاکستانی باضابطہ بیان جاری کرے جس میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی کھل کر حمایت کی جائے۔حکومت پاکستان فلوٹیلا کی حفاظت اور پاکستانی وفد کی سلامتی کے لیے اقدامات کرے۔ خاص طور پر اقوام متحدہ میں اس معاملہ کو اٹھایا جائے۔