اسلام آباد( جنگ نیوز)پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے لیے وطن واپسی کی مقرر کردہ مہلت ختم ہونے کے بعد وفاقی حکومتِ نے افغان شہریوں کو واپس وطن بھیجنے کے حوالے سے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق افغان پناہ گزینوں کے زیرِ استعمال پانچ لاکھ سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں، باالخصوص راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم وہ افغان پناہ گزین جن کی دستاویزات کی میعاد ختم ہو چکی ہے اُنہیں کرائے کے گھروں میں رہنے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔