• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NCCIA میں اینٹی منی لانڈرنگ دفعات کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں تشکیل

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کی تحقیقات کرنے کے حوالے سے نئے ڈپارٹمنٹ میں تفتیشی ٹیموں کی تشکیل کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملک کے مختلف زونز میں ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر کراچی عامر نواز کی ہدایت پر مذکورہ حوالے سے جو تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اسکے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ارسلان منظور ہیں جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز رانا فیصل منیر، فصیح الرحمٰن حارث اور سب انسپکٹر امیر کھوسہ شامل ہیں۔ لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی ہدایت پر جو ٹیم تشکیل دی گئی ہے اس کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد ہیں جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لیگل اعجاز خلیل، شعیب ریاض اور سب انسپکٹرز علی رضا اور محسن رزاق شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید