• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے لانگ مارچ اسلام آباد پریس کلب پہنچ گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سندھ حکومت کی مبینہ  ناانصافی اور میرٹ کش پالیسیوں کے خلاف "آئی بی اے" ٹیسٹ میں 40 یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ویٹنگ امیدواروں کا لانگ مارچ منگل کو اسلام آباد پہنچ گیا ، جہاں امیدواروں نے نیشنل پرپریس کلب کے باہر احتجاج اور دھرنا دیا۔اختتامی پیغام میں امیدواروں نے کہا:"ہم سندھ کے پڑھے لکھے، باوقار اور باہمت نوجوان ہیں۔ ہم دھمکیوں، آنسو گیس، لاٹھی چارج اور گرفتاری سے نہیں ڈرتے۔ جب تک انصاف نہیں ملتا، ہمارا قافلہ اسلام آباد کی طرف بڑھتا رہے گا۔امیدواروں نے بتایا کہ یہ لانگ مارچ صرف روزگار کے لیے نہیں بلکہ میرٹ، صاف، تعلیم اور سندھ کے روشن مستقبل کی جدوجہد ہے۔

ملک بھر سے سے مزید