اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام میں ملوث ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو ان کی گرفتاری سے روک دیا، این سی سی آئی اے کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ مزید سماعت 11ستمبر کو ہو گی۔ مقدمہ میں پیکا کی سیکشن 9 ، 10 ، 11 ، 26 اے لگائی گئی ہیں۔