• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا تہران سے اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایران نے تہران سے اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مشورے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا فروغ اور عوامی روابط مضبوط ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایئر ٹرانسپورٹیشن کے معاملے میں ایک وسیع معاہدہ طے پایا تھا۔اس معاہدے کا پہلا قابل ذکر نتیجہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغازہے۔ ایرانی سفیر نے بتایا کہ یہ پرواز ایران کی معروف فضائی کمپنی ایران ایئر ٹور چلائیگی۔

ملک بھر سے سے مزید