اسلام آباد( نیو زرپورٹر)پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی وڈیو پاک بحریہ کی معرکہ حق میں بحری محاذ پر موجودگی کی مظہر ہے۔ پاک بحریہ نے ہر جہت سے دشمن پر زیرک نگرانی جاری رکھی۔ دشمن پاک بحریہ کی مستحکم حکمتِ عملی کے باعث زیر رہا۔ وڈیو آہنی عزم اور حوصلوں کی عکاس ہے۔ پاکستان نیوی نے 1965اور 1971کی جرات مندانہ میراث کو برقرار رکھا۔ خصوصی وڈیو پاک بحریہ کے حوصلے، عزم اور پاسبانی کی کہانی سناتی ہے۔