کراچی (اسٹاف رپورٹر )بارش کے دوران اہم شاہراہوں کو کلیئر رکھنے میں کے ایم سی کامیاب،ترجمان کا رات گئے دعوی، ترجمان نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہوئی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے بارش ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد کے ایم سی کی ٹیمیں فوری طور پر مشینری کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کی گئیں بارش ایمرجنسی کیمپ اور شہری سیلاب سے بچاؤ کے کیمپ قائم کیے گئے جن میں سٹی وارڈنز اور انسداد تجاوزات کا عملہ بھی موجود رہا۔ تمام اہم شاہراہیں کھلی رہیں اور نکاسیٔ آب کا عمل جاری رہا۔ صرف ناظم چورنگی پر پانی جمع ہونے کی ایک شکایت موصول ہوئی جس پر کے ایم سی کی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کام کر رہی ہیں۔