اسلام آباد(آن لائن)بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے میں بھی افغانی ملوث نکلے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں سیکورٹی فورسز پرحملہ ،5خودکش بمباروں میں سے تین افغان شہری تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ ان کی پشت پناہی وہی عناصر کر رہے ہیں جو پاکستان کی مہمان نوازی سے فائدہ اٹھا کر یہاں پناہ گزین کے روپ میں بیٹھے ہیں۔گزشتہ ہفتے بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ اوروں نے پاکستانی حملہ اوروں سے ملکر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تمام پانچوں خودکش بمبار مارے گئے تھے، اس سے قبل بھی متعدد واقعات میں افغان شہری ہی ملوث نکلے تھے، سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے تشکیل دیے جانے والے گروپ میں 70سے 80فیصد افغان شہری ہی ہوتے ہیں۔