• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کی سابقہ اہلیہ سے احترام کا رشتہ ہے: جگن کاظم

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان سیدہ مہربانو کاظم المعروف جگن کاظم نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر  فیصل کی سابقہ اہلیہ سے احترام کا رشتہ ہے اور میں کبھی فیصل کے بچوں کی ماں بننے کی کوشش نہیں کرتی۔

حال ہی میں جگن کاظم نے جیو پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان پل کا کام کرتی ہوں۔ شوہر کے دونوں بچوں کو ہماری شادی کے بعد ابتدائی طور پر مجھے قبول کرنے میں مشکل ہوئی کیونکہ وہ اس وقت کم عمر تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ فیصل کے دونوں بچوں نے مجھے قبول کیا۔ میں نے کبھی ان کی ماں بننے کی کوشش نہیں کی کیونکہ ان کی ماں موجود ہے۔ فیصل کے بچے میرے بھی بچے ہیں، لیکن ہمارا رشتہ ماں اور اولاد کا نہیں بلکہ دوستانہ ہے، میں ان کے لیے وہ انسان ہوں جس سے وہ اپنی ہر بات شیئر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر کی سابقہ اہلیہ عائدہ بھی ایک مضبوط خاتون ہیں اور ان کے ساتھ میرا بہت احترام کا رشتہ ہے۔

جگن نے یہ بھی بتایا کہ میرے شوہر کی سابقہ اہلیہ ایک بہت اچھی خاتون ہیں۔ وہ صرف اپنے بچوں کے لیے اچھی نہیں ہیں بلکہ وہ میرے بیٹے حمزہ کے ساتھ بھی بہت اچھی ہیں، جو اب کینیڈا میں پڑھ رہا ہے عائدہ وہاں اس کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ یہ ایک دو طرفہ کوشش ہے جس نے مجھے ہمارے رشتے کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے میں مدد ملی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید