• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کی اقلیتوں نے درست حکومت کا انتخاب کیا ہے: اختر چوہدری

ناروے کے سینئر سیاستدان اختر چوہدری—فائل فوٹو
ناروے کے سینئر سیاستدان اختر چوہدری—فائل فوٹو

ناروے کے سینئر سیاستدان اختر چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی اقلیتوں کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے اس وقت ایک درست حکومت کا انتخاب کیا ہے۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں انہوں نے ’جنگ نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو کی حکومت اور پارٹیاں عام طور پر اقلیتوں کے حقوق کا بہتر طور پر تحفظ کرتی ہیں اور اگر دائیں بازو کی حکومت بنتی تو اس پر ایف آر پی پارٹی کا اثر ہوتا۔

اختر چوہدری نے کہا کہ ایسا بھی ممکن ہوتا کہ ایف آر پی کی چیئرپرسن وزیرِ اعظم بنتیں، ایسی صورت میں تارکینِ وطن کے لیے اگلے 4 سال بہت مشکل کے ہوتے۔

ان کا کہنا ہے کہ بائیں بازو کی جماعتیں اس وقت پرو فلسطین سیاست کر رہی ہیں، ان پارٹیوں نے اسرائیل پر شدید تنقید کی ہے اور ہم نے فلسطین کو ایک ملک تسلیم کیا ہے۔

اختر چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس حکومت کو نئے سرے سے اعتماد ملا ہے اور اگر دائیں بازو کو حکومت ملتی تو اس کا یہ نقصان ہوتا کہ ناروے کی فارن پالیسی جو فلسطین کے حوالے سے ہے اس کو تبدیل کرتی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ہاں ناصرف یہ نرم گوشہ ہے بلکہ وہ بڑی گرم جوشی سے اسرائیل کا تحفظ کرتے، تو ہمیں بڑی خوشی ہے کہ دائیں بازو کو یہ حکومت نہیں ملی اور بائیں بازو کی پارٹیوں کو یہ حکومت ملی ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید