پشاور( لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے محکمہ پو لیس سے پشاور سیف سٹی پراجیکٹ کو بر وقت مکمل اور عمل د را ٓمد کے حو الے سے اقدامات کو تیز کرنے، تاجر برادری کو فوری سہو لیات کی فر اہمی سمیت اصلا حا ت کے زر یعے ایف آئی آر کے ا ند ار ج میں روکا ٹو ں کو دور کر نے،اختیارات کے ناجائز استعمال، ناانصافی کے خا تمہ کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔ سر حد چیمبر نے پولیس فورس کی کمی کو دور کرنے کے لیے نئی بھرتی،شہربھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے مزید کیمروں کی تنصیب، بزنس کمیو نٹی اور محکمہ پولیس کے در میان ہاٹ لائن قائم کرنے سمیت حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں ایک الگ پولیس اسٹیشن کے قیام کے حو الے سے درپیش مسا ئل کو حل کر نے پر بھی زور دیا ہے۔ان خیالات کا اظہارسر حد چیمبر ا ٓف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے گذشتہ زور دورے چیمبر کے دورے کے موقع پر کیا۔۔ایس پی سٹی پشاور عتیق شاہ کے ہمراہ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمدنے یقین دلا یا ہے محکمہ پولیس تاجروں کی سہولت کیلئے بر وقت و فوری اقدامات کرے گی۔