• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ نگلے میں پھنداڈال کرپنکھے سے جھول گئی ، نعش ہسپتال منتقل

پشاور(کرائمرپورٹر) فرنیٹئرکالج کی جواں سالہ طالبہ کی مبینہ خودکشی سے متعلق ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی، متوفیہ نے مبینہ خودکشی سے قبل کلاس بھی اٹینڈ کیے اور دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگائی جس کے بعدوہ اپنے کوارٹر کے کمرے میں گئی جہاں سے اس کی نعش ملی۔ پولیس کے مطابق پیرکے روزفرنٹیئر کالج فار ویمن کے کوارٹر میں بارویں جماعت کی طالبہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھنداڈال کرپنکھے سے جھول گئی تھی ۔مسماة (آ) دختر واصل کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کیا گیا جس کے بعد ورثاءنعش کو آبائی گاؤں ڈی آئی خان لے گئے۔ پولیس کا کہناہے کہ 18سالہ متوفیہ نے جس وقت خودکشی کی ا س وقت بھائی وگھر کے دیگرافراد اپنے کمروں میں موجود تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے موبائل ڈیٹا ودیگر شواہد پر بھی کام کیاجارہاہے۔ متوفیہ کی والدہ گریڈ20کی افسر بتائی جاتی ہے ۔
پشاور سے مزید