• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں ہر قسم کے تبادلوں پر پابندی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے محکمہ تعلیم میں کر قسم کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں اس لئے اساتذہ کے تبادلے مکمل طور پر بند کر دیئے گئے ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہو۔ وزیر تعلیم نے ہدایات جاری کیں کہ اساتذہ تبادلوں کے لئے وزیر تعلیم آفس اور سیکٹریٹ آنے کی زحمت نہ کریں تبادلوں کیلئے سیکرٹریٹ آنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی دفاتر پر بھی لازم ہے کہ کوئی تبادلہ نہ کرے آج سے مکمل پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبادلے سال میں صرف ایک بار صرف چھٹیوں میں بذریعہ ای ٹرانسفر پالیسی ہوں گے، اساتذہ تمام تر توجہ صرف بچوں کی تعلیم پر دیں۔
پشاور سے مزید