• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوان مرکز کا تعمیری کام دسمبر 2025 میں مکمل ہو جائے گا،نعمان خان

پشاور( لیڈی رپورٹر )خیبر پختونخوا میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر جوان مراکز کی تعمیری کام میں تیزی لائی گئی ہے۔ ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعمان خان نے زیر تعمیر جوان مرکز ڈی آئی خان کا دورہ کیا۔ ڈی جی کے مطابق جوان مرکز پر 60 فیصد معیاری کام مکمل ہو چکا ہے، دسمبر تک کام مکمل ہوجائے گا۔دورے سے واپسی پر ڈائریکٹر یوتھ آفیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں زیر تعمیر چھ جوان مراکز میں جاری کام میں تیزی لائی گئی ہے۔ ان مراکز میں مردان، ہری پور، بونیر، ڈی آئی خان،پشاور،مہمند اور جنوبی وزیرستان کے جوان مراکز شامل ہے۔
پشاور سے مزید