پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور میڈیکل کالج کے سالانہ اسپورٹس گالا کا آغازہوگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق نے مشعل روشن کی جس کے ساتھ ہی کھیلوں کی اس ہفتہ وار تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔تقریب میں مقابلے منعقد کئے گئے جن میں رَسہ کشی، پل اپس اور کھانے کے مقابلے شامل تھے۔ اسپورٹس گالا 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان پرنسپل پی ایم سی، ڈاکٹر ارسلان انچارج اسپورٹس اور آیت اللہ خُمینی صدر اسپورٹس سوسائٹی سمیت طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔