پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان نے پیر کے روز پشاور میں فنانشل اینٹی گر یٹڈ مینجمنٹ سسٹم سے متلعق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محکمہ ھذا کے افسران سمیت ورلڈ بینک کے نمایندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گزشتہ اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں پر اب تک کی پیش رفت کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ جس پر وزیر بلدیات و دیہی ترقی نے MOU سے متعلق امور کو پنجاب گورٹمنٹ سے جلد از جلد نمٹانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہMou پر اس ماہ کے آخر تک دستخط ھونے چایے اور سیکرٹری لیول کی میٹنگ کے ذریعے تمام معاملات طے کئی جائیں۔اس سسٹم کوپنجاب میں کامیابی کے بعد خیبر پختونخوامیں بھی متعارف کیا جا رہا ہے جو ابتدائی طور پر پائلٹ کے طور پر کام کرے گا۔ وزیر بلدیات نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو پنجاب گوٹمنٹ سے تمام ضروری امور طے کرے تا کہ یہ سسٹم فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں نافذ کیا جا سکے۔ اس سسٹم کی بدولت افرادی قوت میں بچت ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ شفافیت لانے کے ساتھ ساتھ وقت کا ضیاع بھی کم ہوگا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات کو آگاہ کیا گیا کہ اس کے فیزون پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے محکمہ بلدیات کاتمام ڈیٹا محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ n کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات نے سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے۔ پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔