• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں پیمان ایلومنائی ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)پیمان ایلومنائی ٹرسٹ کے زیر اہتمام مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں صنفی ردعمل کی اہمیت، ابتدائی وارننگ اور رسپانس سسٹم کے حوالے سےایک علاقائی سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین، سرکاری نمائندے، تعلیمی ماہرین، مذہبی علماء، سول سوسائٹی، نوجوان اور خواتین رہنما شامل ہوئے۔ سیمینار کا مقصد یہ تھا کہ عورتوں اور کمیونٹی کو شامل کرنے والے ابتدائی وارننگ اور ردِعمل کے نظام کی اہمیت پر بات کی جائے، تاکہ پاکستان میں پرتشدد انتہا پسندی کو روکا جا سکے۔اپنے اختتامی کلمات میں مسرت قادیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیمان ٹرسٹ، نے کہا کہ حکومت، سول سوسائٹی اور کمیونٹی کو مل کر اس نظام کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی دی گئی اطلاعات کو پولیس، سوشل پروٹیکشن اور مشاورت سے جوڑنے کے راستے مضبوط ہونے چاہییں۔ انہوں نے آخر میں کہاکہ ہم سب کو مل جل کر، شمولیت کے ساتھ اور فوری قدم اٹھانا ہوگا تاکہ پاکستان ایک ایسا معاشرہ بنے جو انتہا پسندی کے خلاف مضبوط ہو اور امن، برداشت اور انسانیت کی بنیاد پر کھڑا ہو۔
پشاور سے مزید