• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسی تحقیق کے اشاعت اربوں روپے کا ذریعہ بن سکتی ہے، پروفیسر ڈاکٹر وسیم

پشاور ( لیڈی رپورٹر )سائنسی تحقیق کی اشاعت صرف علم اور دریافت تک محدود نہیں رہی بلکہ اربوں روپے کی آمدن کا ذریعہ بھی بن چکی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پر توجہ دی جائے اور اس کا مالی فائدہ بھی حاصل کیا جائے ان خیالات کا اظہار پشاور یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم حسن نے اپنی ایک تحقیق کے حوالے سے کیا ہے جو حال ہی میں بین الاقوامی جریدے کلینکس ان ڈرمیٹولوجی میں شائع ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ سائنسی تحقیق صرف علم اور دریافت تک محدود نہیں، بلکہ یہ بڑے پیمانے پر مالی فائدہ کا ذریعہ بھی ہے۔ ڈاکٹڑ وسیم حسن کے مطابق اوپن ایکسس جرنلز وہ تحقیقی رسائل ہیں جو سب کیلئے مفت دستیاب ہوتے ہیں، مگر ان میں مضمون شائع کروانے کے لیے مصنف کو فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔
پشاور سے مزید