• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور ( لیڈی رپورٹر )آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا نے مبینہ طور پر ڈسکوز کی نجکاری،پسکو میں بجلی کے بڑھتے ہوئے جان،لیوا حادت،بھرتی میں غیر معمولی تاخیر،سکالر شپ۔میرج گرانٹ اور بونس میں غیر منصفانہ کٹوتی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے آحتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت چیئرمین حاجی محمد اقبال۔ سیکرٹری نورالامین حیدرزئی، وائس چیئرمین یاسرکامران۔ڈپٹی چیئرمین شفیع اللہ۔مرکزی چیئرمین گوہرتاج۔ڈپٹی اور سیکرٹری اطلاعات ونشریات گوہرعلی گوہر نے کی جبکہ مظاہرے میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر یونین کے عہدیداروں نے خطاب میں کہا کہ کہ پسکو میں تقریبا 70فیصد سٹاف کی کمی کے باوجود بھی 30فیصد سٹاف نے دن رات محنت کرکے گذشتہ سال کی نسبت امسال پسکو کو تقریبا 20ارب روپے کا فائدہ پہنچاکر تاریخ رقم کی ہے۔
پشاور سے مزید