پشاور (لیڈی رپورٹر)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے خیبر پختونخوا چیئرمین انجمن ہلالِ احمر کے عہدے پر فرزند علی وزیر کی تین سالہ مدت کے لیے تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے اس حوالے سے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے رہنما بابر فیاض خلیل نے کہا کہ فرزند وزیر کی بطور چیئرمین تقرری نہ صرف ہلالِ احمر بلکہ صوبے کے عوام کے لیے بھی نیک شگون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فرزند وزیر نے ہمیشہ انسانی خدمت اور فلاحی جذبے کو مقدم رکھا ہے، اور ان کی قیادت میں ادارے کی کارکردگی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔