• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے سال 3 لاکھ، دوسرے سال 6 لاکھ آر ایل این جی کنکشنز دیئے جائینگے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کنکشنز کی منظوری دیدی ۔ پہلے سال3لاکھ ، دوسرے سال 6لاکھ کنکشنزدئیے جائیں گے ،نئی ہاؤسنگ اسکیمز، پسماندہ علاقے مستفید ہونگے۔10 مرلہ گھروں کیلئے کنکشن فیس 21ہزار ، بڑے گھروں کے لیے 23ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جی ہاں حکومت نے گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشنز دینے کی منظوری دے دی ہے۔ آر ایل این جی اس وقت ایل پی جی کے مقابلے میں 32 فیصد سستی ہے۔ وفاقی کابینہ نے بدھ کے روز ایک بڑی پالیسی تبدیلی کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے آر ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ یہ فیصلہ آر ایل این جی کے اضافی ذخائر اور پائپ لائن کے دباؤ میں اضافے کے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید