اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین ) سپریم کورٹ نے غیرت کے نام پر عاقب شاہانی کے قتل کے مقدمہ کے ملزم /سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع مٹھی، سکندر لاشاری اور ملزم عرفان خان کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ،؟ دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک کلاسیک کیس ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں کریمنل جسٹس سسٹم ختم ہو چکا ہے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ ، کیا قتل کے مقدمہ میں ایسے تفتیش کی جاتی ہے؟محض سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کیسے ہو سکتا ہے؟کیا امکانات پرکسی کو سزا دی جا سکتی ہے؟بعد ازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ،جو کہ بعد میں جاری کرتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا۔