اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) آواز معذوراں بلوچستان نے پارلیمنٹ میں نمائندگی کا حق مانگ لیا،نیشنل ڈس ایبلٹی کمیشن، روزگارکیلئےپیشہ ورانہ تربیت ،فیصلہ سازی میں شرکت یقینی بنا نے کے مطالبات پر زور، بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے صدر عزت اللہ کاکڑ نے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کو قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے،تمام سیاسی جماعتوں میں معذور افراد کیلئے ونگ بنانے کے علاوہ انکے ووٹ کے حق کو یقینی بنایا جائے، معذور افراد کیلئے الگ وزارت اور انکے حقوق اور پالیسیوں کے نفاذ کی نگرانی اور جائزہ لینے کیلئے نیشنل ڈس ایبلٹی کمیشن بنایا جائے،معذور افراد کے روزگارکیلئےپیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے۔