کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئےنجی بینک میں سوا ارب کا فراڈ کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دو بینکار گرفتار کر لیے، ایک کو ضمانت مل گئی پانچ نامزد ملزمان میں سے تین بینکار ہیں، مزید سنسنی خییز انکشافات متوقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی بی سی سرکل کے سربراہ علی بلو کو نجی بینک نے تحریری درخواست دی کہ ان کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے کچھ افسران کی ملی بھگت سے بینک میں ایک ارب 27 کروڑ کا فراڈ ہوا ہے۔ ا