کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کی کمیٹی کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی جہاں چند ہزار والے غیر تدریسی ملازمین کو نکالا جا رہا ہے یہ بول کر کہ ادارے کے پاس پیسے نہیں ہیں اور ریٹارئرڈ ملازمین کی پینشن دینے کو پیسے نہیں وہیں پر ٹریزرار محمد دانش احسان کی نااہلی کی وجہ سے ایک کروڑ 86 لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں بینک نے کاٹ لیے اور شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی 14ماہ سے خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔ اسلام اباد کے 55 کروڑ روپے ایک پرائیویٹ بینک میں سیف رکھوائے گئے ہیں جس کا منافع میں سے ایک کروڑ 86 لاکھ روپے بینک نے ٹیکس کی مد میں منہا کر لیے جب ادارے کی طرف سے خط لکھا گیا بینک میں کہ ایک کروڑ 86 لاکھ روپے واپس کیے جائیں تو اسٹیٹ بینک نے نوٹیفیکیشن جاری کیا کہ اپ نے ٹیکس چھوٹ فارم جمع نہیں کرایا تھا۔