کراچی(اسٹاف رپورٹر)حب ڈیم میں پانی کا مزید اضافہ،بھرنے میں تین فٹ باقی رہ گیا ، مجموعی لیول 336فٹ تک جا پہنچا اگر بارشیں جاری رہیں تو 339فٹ کے بعد پانی کا اخراج شروع ہو جائے گا حالیہ مون سون کےدوران 22 اگست کو بارش سے اس کا لیول 322فٹ سے بڑھ کر332فٹ ہو گیا تھا اور اب تین روز سے جاری بارش کے دوران اس میں مزید 4 فٹ کا اضافہ ریکارڈ ہو ا ہےڈیم مکمل بھر جانے کی صورت میں کراچی کو 100 ایم جی ڈی کوٹہ کے حساب سےڈھائی سال تک سپلائی جاری رہ سکتی ہے۔