کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ میں جو خون بہہ رہا ہے وہ رائیگاں نہیں جائے گا، صیہونی طاقتوں نے مغربی ممالک کی سیاست کو یرغمال بنا لیا ہے ، یہ سلسلہ روکے گا اسرائیل کی آئسولیشن کی اسپیڈ تیز ہوچکی ہے،نیپال کھٹمنڈو کے صحافی مودناتھ دھکل نے کہا کہ جین زی کے آگے فوج کی اتنی نہیں چلے گی ،جلاؤ گھیراؤ کے واقعات تھم چکے ہیں ، جین زی کے نمائندے نے یہ بھی کہا ہے کہ ملٹری اپنے انٹرسٹ میں کچھ نام دے رہی ہے جو ہمیں پسند نہیں ہیں۔ جین زی کے آگے فوج کی اتنی نہیں چلے گی ابھی فی الحال جین زی سمجھوتے کے موڈ میں نہیں ہے وہ چاہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو حکومت دی جائے جو کلین ہوں اور وہ الیکشن بھی کراسکیں ۔