اسلام آباد( نیو زرپورٹر)ضبط شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کے تصرف کیلئے کسٹمز جنرل آرڈر کی منظوری ,نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ضبط شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں سے متعلقہ موجودہ قوانین اور پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذیلی کمیٹی کو ان گاڑیوں کے تصرف کے لیے ایک جامع طریقۂ کار وضع کرنے کا کام تفویض کیا گیا تھا۔