• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وار آن ٹیرر کے بعد اب امریکا کی وار آن سائنس، محققین کی فنڈنگ بند

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں جب سابق صدر ٹرمپ کی حکومت نے جنوری میں سائنس کے شعبے میں تحقیق کیلئے فنڈنگ میں کٹوتی شروع کی تو جوہری بایولوجسٹ نیکول مافیسات نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی الزائمر بیماری پر مبنی تحقیق کو خطرہ لاحق ہوگا۔ یہ وار آن ٹیرر کے بعد امریکا کی ایک نئی جنگ یعنی وار آن سائنس فنڈنگ کی ایک واضح مثال تھی۔ نیچر میگزین کی رپورٹ کے مطابق، پروفیسر نیکول یونیورسٹی آف نیو میکسیکو میں ڈاکٹریٹ مکمل کر رہی تھیں اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) سے اسکالرشپ حاصل کرنے کے قریب تھیں جو کم آمدنی والی خواتین کو بایولوجیکل سائنسز میں فنڈنگ دیتی ہے۔ اس فنڈنگ سے بحیثیت پروفیسر اپنی ایک الگ پہچان اور مقام بنانا چاہتی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید