• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے زراعت، صنعت، معیشت بری طرح متاثر؛GDP میں کمی کا خدشہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) سیلابی صورتحال پر معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے رپورٹ جاری کردی-تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو دھچکا لگا ہے۔ سیلاب کے بعد ملکی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے۔تھنک ٹینک نے سفارش کی ہے کہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ کاروباری لاگت کم کرنے کے لیے شرح سود فوری طور پرنو فیصد پر لائی جا ئے۔اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سیلاب سے زراعت ، صنعت اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید