اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بند ش کے باعث کارپوریشن کے 11ہزار 406 ملازمین کو19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپے پیکیج ملے گا، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کےلیے پیکچ کی منظوری دی گئی ، پیکچ کی تفصیلات کے مطابق ایسے مستقل ملازمین جن کی ملازمت کے 2 سال یاکم معیاد رہتی ہے، انہیں باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی، 20سال سے زائد سروس پر مستقل ملازمین کو اپنی ملازمت کے برسوں کی تعداد کے حساب سے موجودہ بنیادی تنخواہ کے مساوی ہر سال کی 2 تنخواہیں ملیں گی۔