• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کیخلاف قطر کے جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم کی ناکامی سوالیہ نشان

دوحہ (نیوز ڈیسک) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے نے پورے خطے میں ہلچل مچا دی ہے اور ساتھ ہی قطر کے جدید میزائل دفاعی نظام کو شدید تنقید کی زد میں لا کھڑا کیا ہے۔ یہ حملہ حماس کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا تھا، لیکن حیران کن طور پر امریکی ساختہ پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل سسٹم متحرک ہوئے اور نہ ہی قطر کے ریڈار کسی خطرے کی نشاندہی کر سکے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ کے تقریباً 15؍ طیاروں نے دوحہ پر پرواز کی اور دس حملے کیے۔
اہم خبریں سے مزید