اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نےجنرل اورکنٹری بیوٹری پراویڈنٹ فنڈز پرشرح منافع میں کمی کردی ۔وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطا بق جی پی اورکنٹری بیوٹری فنڈکامارک ریٹ 12اعشاریہ 46فیصد مقررکیا گیا ہے،وزارت خزانہ کی قرارداد اس کا اطلاق مالی سال 2024۔25 کے لیے یکم جولائی2024سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی قرارداد مالی سال 2023۔24 میں جی پی فنڈ پرمارک اپ ریٹ13اعشاریہ 97 مقرر تھا۔ وزارت خزانہ نےیکم اکتوبر2024کی قرارداد کے تحت 13اعشاریہ 97فیصد کا مارک اپ ریٹ مقرر کیاتھا ۔مالی سال2022۔23 میں پراویڈنٹ فنڈز پرمارک اپ ریٹ 14اعشاریہ22 فیصد تھا۔