• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ بیوروکریسی تبدیلیاں؛ نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ٹاپ بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو کا تبادلہ کر کے انہیں صدر مملکت کا سیکریٹری تعینات کیا گیا ۔وہ شکیل ملک کی جگہ لیں گے جو کنٹریکٹ پر تعینات تھے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر نبیل احمد اعوان کو نیا سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر نبیل احمد اعوان پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔ سپیشل سیکرٹری اقتصا دی امور ڈویژن اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسرمحمد حمیر کریم کو سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز کو ورلڈ بنک میں ایگز یکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔ دریں اثناء وفاقی حکومت نے میجر جنرل ابوبکر شہباز کو ایڈیشنل سیکریٹری دفاعی پیداوار ڈویژن مقرر کیاہے۔ میجر جنرل ابوبکر شہباز کی تقرری 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن/ سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ،تقرری فوری و تاحکم ثانی نافذالعمل ہے۔
اہم خبریں سے مزید