اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نے پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 17سے 20تک کے 70افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے ہیں ، آزود المہدی ڈائر یکٹر، آئی پی آر انفورسمنٹ سینٹرل لاہور، سلیمان یعقوب خان ایڈیشنل ڈائر یکٹر ڈی این ایف بی پی اسلام آباد تعینات، گریڈ 20کے افسران میں آزود المہدی کو ڈائر یکٹر ، ڈائر یکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ سینٹرل لاہور ، گریڈ 19کے سلیمان یعقوب خان کو ایڈیشنل ڈائر یکٹر ڈائر یکٹوریٹ آف ڈی این ایف بی پی اسلام آباد، ڈاکٹر سلامت علی کو ایڈیشنل ڈائر یکٹر ڈائر یکٹوریٹ آف جنرل ریفارمز اینڈ آٹو میشن کسٹم اسلام آباد، محمد فرخ شریف کو کلکٹر اپریزمنٹ پشاور ، عبدالحی شیخ کو ایڈیشنل کلکٹر کلکٹریٹ آف آئی او سی او اسلام آباد، سمیرا عمر کو ایڈیشنل کلکٹراپریزمنٹ لاہور، غلام نبی کو ایڈیشنل ڈائر یکٹر ، ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف ریفارمز اینڈ آٹو میشن کسٹم کراچی ، ڈاکٹر کوکب فاروق کو ایڈیشنل ڈائر یکٹر ، اسلام آباد ائرپورٹ تعینات کر دیاگیا ، گریڈ 19کے دیگر افسران میں واجد علی ، ریاض حسین ، جنید عثمان اکرم ، احسان اللہ شاہ ، عمارہ درانی ، فضلی شکور ، شمس الرحمن ،مس مہوش شاہ ، محمد رضوان ، آمنہ نعیم ، مس حنا گل ، جنید محمود ، محمد آفتاب ، امجد حسین ،ڈاکٹر طاہر اقبال خٹک ، امجد امان ، صنم قریشی ، وحید انور ابڑو ، زم زام امان ، عثمان طارق، امانت خان کا تبادلہ کر دیاگیا ، پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 18کے 22افسران اور گریڈ 17کے19افسران کے تقرروتبادلے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔