• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسوڑھوں کا بیکٹیریا الزائمر کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ الزائمر صرف دماغ کی عمر رسیدگی نہیں، بلکہ انفیکشن کے نتیجے میں پیدا ہونے والا مرض بھی ہو سکتا ہے۔ 2019ء میں ایک مطالعے میں ماہرین نے مسوڑھوں کی بیماری والے بیکٹیریا (پورفیرو مونس جنجیوالیِس) کو الزائمر کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کے دماغ میں پایا۔ چوہوں پر ہوئے تجربات میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ جب یہ بیکٹیریا چوہوں کے منہ میں داخل کیے گئے تو وہ دماغ تک پہنچ گئے اور الزائمر سے جڑے ’’ایمیلوئڈ بیٹا‘‘ نامی چپچپے پروٹینز کی مقدار میں اضافہ ہوا۔ مزید برآں، دماغ میں ان بیکٹیریا کے زہریلے انزائمز، جو ’’گنگی پینز‘‘ کہلاتے ہیں، بھی دریافت ہوئے، اور یہ ان علامات سے جڑے تھے جو الزائمر کی شناخت کے طور پر دیکھی جاتی ہیں
اہم خبریں سے مزید