• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کشیدگی، پولینڈ نے روسی ڈرون مار گرائے، وارسا ایئرپورٹ کئی گھنٹے بند

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے دوران فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزی پر پولینڈ نے روسی ڈرونز طیارے مار گرائے۔ جس کے بعد پولینڈ کی فوجی کاروائیوں کی وجہ سے ملک کی فضائی حدود کو مخصوص مدت کیلئے بند کیا گیا۔ ملک کے سب سے بڑے وارسا چوپن ایئرپورٹ کو بھی کئی گھنٹے تک بند کردیا گیا۔ لگ بھگ 12 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کو مختلف ایئرپورٹس پر اتارا گیا ہے۔ فلائٹ راڈار کے مطابق وارسا کے چوپن ایئرپورٹ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کے بعد کھولا گیا۔دریں اثناء پولینڈ کی فضائی حدود میں روسی ڈرون کی دراندازی، نیٹو کا ہنگامی اجلاس، پولش وزیراعظم کا کہنا ہےکہ صورتحال دوسری عالمی جنگ کے بعد کھلے تصادم کے سب سے قریب ہے، پولینڈ کی فضائی حدود 19 بار پامال کی گئی، تین ڈرون مار گرائے گئے،روس کا نشانہ بنانے سے انکار، نیٹو سربراہ کا ماسکو کی بے احتیاطی پر سخت ردعمل،یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق یہ حادثہ نہیں، یورپ کیلئے خطرناک مثال ہے۔پولینڈ نے یوکرین پر روسی حملوں کے دوران ڈرونز کی 19 بار فضائی حدود کی خلاف ورزی پر نیٹو کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید