واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی منظوری نہیں دی تھی، نیتن یاہو پر غیر معمولی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بمباری امریکا یا اسرائیل کے مفاد میں نہیں، ٹرمپ نے قطری امیر کو یقین دہانی کروائی کہ ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ خارجہ کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ امریکی صدر نے قطر پر اسرائیلی حملے پر وزیرِاعظم نیتن یاہو کو غیر معمولی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں کیونکہ قطر غزہ کی جنگ ختم کرنے اور فلسطینیوں کے زیرِحراست اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔