کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہبارشوں سے نمٹنے کے لیے مکمل پلان موجود ہے شہر ڈوبا نہیں لیکن کراچی کی قیادت کی محنت نے برسات پر سیاست کرنے والوں کی امیدوں کو ضرور ڈبو دیا ہے انہوں نےبرسات کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے گارڈن، ایم اے جناح روڈ اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے متعدد مقامات کا معائنہ کیا،میئر کراچی نے کہا کہ انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے باعث شہر کی بیشتر سڑکیں کلیئر ہیں، واٹر کارپوریشن اور بلدیہ عظمیٰ کا عملہ اب بھی فیلڈ میں موجود ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر ڈوبا نہیں لیکن کراچی کی قیادت کی محنت نے برسات پر سیاست کرنے والوں کی امیدوں کو ضرور ڈبو دیا ہے، عوامی شکایات سننے اور مسائل کے فوری حل کے لیے وہ خود شہر کے دورے پر ہیں،میئر کراچی نے کہا کہ سمندر کے پانی کی سطح میں کمی کے بعد شہر کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے،ناگن چورنگی پر انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راستہ بند کیا جبکہ دونوں نالے کلیئر کر دیئے گئے ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری کے دورے کے دوران عوامی مسائل سنے اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا